06 فروری ، 2015
لاہور........پاکستان اور افغانستان کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ کی تیاریاں مکمل ہیں جہاں سیکیورٹی کے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں ۔پاکستان ٹیم جسے حال ہی میں کابل میں افغانستان کے خلاف تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس میچ میں جیت کے لیے پر امید ہے، پھر ٹیم کے کوچ شملان المبارک بھی کہتے ہیں کہ ٹیم کو ہوم گراونڈ کا فائدہ ہو گا لیکن قومی ٹیم چند سرکردہ کھلاڑی جو بیرون ملک کلب فٹبال کھیلنے میں مصروف ہیں قومی ٹیم کو ان کی خدمات حاصل نہیں ۔افغان ٹیم کے کوچ حسین صالح نے کہا کہ ہار جیت سے بڑھ کر میچ کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے۔