پاکستان
11 فروری ، 2015

نوشہرہ میں پولیس کی 35خواتین اہلکاروں کی کمانڈو ٹریننگ مکمل

نوشہرہ میں پولیس کی 35خواتین اہلکاروں کی کمانڈو ٹریننگ مکمل

نوشہرہ ...........نوشہرہ کے جوائنٹ پولیس ٹریننگ کالج میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کرنے والی 35خواتین پولیس اہلکاروں اور اسپیشل کومبیٹ ٹریننگ حاصل کرنے والے 150جوانوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ تقریب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ جوائنٹ پولیس ٹریننگ کالج نوشہرہ میں ایلیٹ فورس نے پولیس کی 35خواتین کو کمانڈو اور 150جوانوں کو اسپیشل کومبیٹ کی تربیت دی۔ دو ماہ کی تربیت مکمل ہونے پر اہل کاروں نے عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ کمانڈو ٹریننگ لینے والی خواتین نے راکٹ لانچر، ہیوی مشین گن اور گرینیڈ گن سے لانگ فائر میں اپنی مہارت دکھائی۔ کمانڈو ٹریننگ لینے والی خواتین اور اسپیشل کومبیٹ کی تربیت لینے والے اہلکاروں نے حملے کی صورت میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخان خٹک بھی موجود تھے۔ انہوں نے تربیت پانے والے اہلکاروں کی مہارت کو سراہا اور ان کے لیے خصوصی الاؤنس کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :