پاکستان
14 فروری ، 2015

3بہادر فوجی جوانوں کی ماں ،بہادر فوجی کی اہلیہ

3بہادر فوجی جوانوں کی ماں ،بہادر فوجی کی اہلیہ

راولپنڈی....... آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ تین بہادر فوجی جوانوں کی ماں اور ایک بہادر فوجی کی اہلیہ تھیں اور مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھیں۔ مرحومہ میجر محمد شریف کی اہلیہ تھیں اور ان کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا۔ ان کے پانچ بھائیوں اور والد نے بھی فوج میں خدمات انجام دیں۔مرحومہ نے تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا۔ان کے تینوں بیٹے پاک فوج کا فخر بنے،ان کے بیٹےمیجر شبیر شریف نے شہادت پا کر نشان حیدر جیسا عظیم اعزاز حاصل کیا ۔میجر شبیر شریف سلیمانکی ہیڈورکس پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 1971ء کی جنگ میں شہید ہو ئے۔ میجر شبیر شریف کو ستارۂ جرات بھی دیا گیا۔ ان کے دوسرے بیٹے کیپٹن ریٹائرڈ ممتاز شریف کو تمغۂ بسالت کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے بیٹے جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالا ر ہیںاور بڑی بہادری سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں کی قیادت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :