دلچسپ و عجیب
01 مئی ، 2012

اسلام آباد کے چڑیا گھر کی ہتھنی ”سہیلی“ دم توڑ گئی

اسلام آباد کے چڑیا گھر کی ہتھنی ”سہیلی“ دم توڑ گئی

اسلام آباد … اسلام آباد کے چڑیاگھر کی انسان دوست ہتھنی ” سہیلی “ بیماری کے بعد دم توڑ گئی، سہیلی کی موت پر اس کے ساتھی ہاتھی کے ساتھ چڑیا گھر کا عملہ بھی اشکبار ہو گیا۔ چڑیا گھر عملے کے مطابق ”سہیلی“ کی عمر 22 برس تھی اور اسے 1991ء میں ایک برس کی عمر میں یہاں لایا گیا تھا ۔ سہیلی کا ساتھی کاون چڑیا گھر میں 1985ء سے ہے۔ چڑیاگھر آنے والے بچے سہیلی سے کافی لطف اندوز ہوتے تھے۔ سہیلی کئی روز سے بیمارتھی، چڑیا گھر کے ڈاکٹر کے مطابق اس کے پیر پر زخم آیا تھا جس سے وہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھی ، سہیلی کی موت پر کاون بھی غمزدہ اور بے چین ہے ، چڑیا گھر آنے والے شہریوں کا کہناہے کہ سہیلی کی موت صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، سہیلی کی موت پر اس کے مہاوت کو معطل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :