18 فروری ، 2015
ڈھاکا......بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنماعبدالسبحان کو سزائے موت سنای دی گئی۔بنگلہ دیش میں عدالت کے تین رکنی پینل کے مطابق79سالہ رہنما کو71ء کی جنگ کے دوران نسل کشی، اغوا، تشدد اور انسانیت کے خلاف مظالم میں ملوث ہونے پر یہ سزا سنائی ۔ وکیل استغاثہ زید المعلوم نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے نائب صدر پرنو میں سے جنگی جرائم کے چھ الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ فیصلے کے وقت عبدالسبحان عدالتی کمرے میں موجود تھے اور اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔عبدالسبحان جنگی جرائم کی عدالت سے سزا پانے والے جماعت اسلامی کے 9ویں راہنما ہیں۔