Geo News
Geo News

صحت و سائنس
28 فروری ، 2015

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں شجرکاری مہم

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت کراچی کے صنعتی علاقوں میں شجرکاری مہم

کراچی.........ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے خاتمے کے لئے کراچی کے صنعتی علاقوں میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں صنعتی ملازمین نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے صنعتی علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ کورنگی صنعتی علاقے میں قائم مختلف فیکٹری ملازمین نے بھی مہم میں حصہ لیتے ہوئے نیم کے پودے لگائے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر درختوں کی کٹائی کے بجائے نئے پودے لگانے سے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر شجر کاری کی یہ مہم خوش آئند ہے۔ اگر تمام شہری ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ایک پودا بھی لگائیں تو آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :