05 مارچ ، 2015
ٹوکیو......مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن اور ان کی ٹیم نے جنگ عظیم دوم کے دوران ڈوب جانے والےجاپانی جنگی جہاز کو فلپائن کے پانیوں میں تلاش کرلیا ،فلپائن کے ساحل کے نزدیک اپنے زمانے کا سب سے بڑا جاپانی جنگی جہاز موساشی امریکی طیارے کی بم باری سے ڈوب گیا تھا ۔ ایلن کی ٹیم نے ایم وائی آکٹوپس کشتی کے ذریعے اس جہاز کو تلاش کیا ۔ اس جہاز کے ڈوبنے سے 1 ہزار جاپانی فوجی مارے گئے تھے ۔ جہاز کی تلاش 8 برسوں سے جاری تھی ۔