انٹرٹینمنٹ
13 مارچ ، 2015

فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش

فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائش

لندن.........عظیم فیشن ڈیزائنر آنجہانی الیگزینڈر میک کوئن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن میں ان کے تیار کردہ مشہور ملبوسات کی نمائش سجائی گئی ہے۔ لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں نمائش کا باقاعدہ آغاز تو کل سے ہوگا۔ لیکن منتظمین نے پہلے میڈیا کے نمائندوں کو فیشن ڈیزائننگ کے شہنشاہ الیگزینڈر میک کوئن کی عظیم تخلیقات کا دیدار کرایا۔ نمائش میں برطانوی فیشن ڈیزائنر کی دو سو چالیس تخلیقات رکھی گئی ہیں، جن میں آرما ڈیلو شوز، بٹر فلائی ہیڈ پیس اور فلاور ڈریس بھی شامل ہیں۔ دنیائے فیشن کی مشہور شخصیات اور ماڈلز نمائش میں شرکت کرکے آنجہانی الیگزینڈر میک کوئن کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مزید خبریں :