انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2015

سوشانت سنگھ کی فلم’ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘کے نئے گانے کی ویڈیو

سوشانت سنگھ کی فلم’ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘کے نئے گانے کی ویڈیو

ممبئی .....بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کرکٹر سے سراغ رسانی تک جاپہنچے۔بالی ووڈ میں کائی پو چے ،شدھ دیسی رومانس اور پی کے جیسی فلموں میں کامیاب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نئے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کرائم تھرلر فلم ’’ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی‘‘کے نئے گانے بچ کے بخشی کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ہدایتکار دیباکر بینرجی کی یہ فلم معروف مصنف شرادندوکے افسانوی سراغ رساں کردار بیوم کیش بخشی سے ماخوذ ہے جس میں سوشانت سنگھ راجپوت سمیت،آنند تیواری ،دیویا مینن اور سواستیکا مکھرجی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے رواں سال3اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :