دلچسپ و عجیب
18 مارچ ، 2015

لال سوھانرا نیشنل پارک میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے تقریب

لال سوھانرا نیشنل پارک میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے تقریب

بہاول پور .......محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے بہاول پور میں لال سوہانرا نیشنل پارک میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 650 نایاب تلور اور ہرن بھی پارک میں چھوڑے گئے۔لال سوھانرا نیشنل پارک بہاولپورمیں منعقدہ تقریب میں تحفظ جنگلی حیات ابوظبی کے نمائندے ماجد المنصوری اور صوبائی وزیر محکمہ جنگلات محمد آصف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران صحرائے چولستان میں ابوظہبی سے لائے گئے 650 نایاب پرندے تلور چھوڑے گئے۔

مزید خبریں :