23 مارچ ، 2015
اسلام آباد........جیو نیوز کے مقبول ترین پروگرام خبرناک کے پیروڈی اداکار میر محمد علی کو آج ان کی فنی خدمات کے عوض تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے میر محمد علی نے اپنے فنی سفر کا آغاز جیو کے پروگرام ’’پی ٹی وی نیوز‘‘ سے کیا، لیکن میر محمد علی کی حقیقی پہچان جیو نیوز کا پروگرام ’’خبرناک‘‘ بنا اور اسی پروگرام میں میر محمد علی کی بہترین اداکاری پر انہیں یوم پاکستان کے موقع پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ میر محمد علی کو خبرناک میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے اور کیوں نہ ہو ؟ وہ ’’خبرناک‘‘ کے ہر پروگرام میں نظر آتے ہیں ایک نئے روپ میں اور اپنا رنگ جماتے ہیں نئے ڈھنگ سے ۔ میر محمد علی کے والد میر علی اکبر بھی سیاست دان ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ میرمحمد علی نے مہارت سے بھرپور اپنی میمکری سے سیاست دانوں کے کردار کو عوام میں مقبول بنادیا۔میر علی نے صرف سیاست دانوں ہی نہیں کھیلوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر اہم افراد کی بھی پیروڈی کی اور مثبت مزاح سے عوام کے چہروں پر ہنسی بکھیری۔ میر محمد علی نے دو سو سے زائد مختلف کردار کردار کئے اور طنز و مزاح کے ذریعے پاکستانی سیاست کی خامیوں کو عوام کے لائے۔