پاکستان
24 مارچ ، 2015

کراچی: اورنگی ٹائون میں دلہن کی پراسرار ہلاکت

کراچی: اورنگی ٹائون میں دلہن کی پراسرار ہلاکت

کراچی.......افضل ندیم ڈوگر......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دلہن کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دلہن نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کی ہے تاہم واقعے کی تفتیش جارہی ہےعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 20 سالہ عاصمہ کی گذشتہ روز شادی ہوئی تھی اور آج گھر سے لاش ملی۔ گھر میں غیر معمولی طور پر خاندان کے افراد کا آنا جانا دیکھ کر اہل محلہ نے مکان میں جانے کی کوشش کی مگر خاندان کے افراد نے نہیں جانے دیا جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔

مزید خبریں :