26 مارچ ، 2015
گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں یک طرفہ محبت کے شکار جنونی لڑکے نے نوبیاہی دلہن کو قتل کیا پھر خودکشی کرلی ۔افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں جلال ملنگن میں پیش آیا۔ دو دن قبل منزہ کی شادی لاہور کے قیصر سے ہوئی تھی ۔ وہ شوہر کیساتھ میکے آئی تو یک طرفہ محبت کے شکار ندیم نامی لڑکے نے منزہ سے اپنے ساتھ بھاگنے پر اصرار کیا۔ منزہ کے انکار پر ندیم نے اسے گولی مار کر قتل کیا پھر خودکشی کرلی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔