Geo News
Geo News

دنیا
01 اپریل ، 2015

استنبول: وکیل کو یرغمال بنانے والے افراد پولیس آپریشن میں ہلاک

استنبول: وکیل کو یرغمال بنانے والے افراد پولیس آپریشن میں ہلاک

استنبول........ترکی کی عدالت میں سرکاری وکیل کو یرغمال بنانے والے دونوں افراد پولیس آپریشن میں مارے گئے، جبکہ اغوا کاروں کی فائرنگ سے شدید زخمی سرکاری وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق استنبول میں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں دونوں اغوا کار مارے گئے ہیں۔ استنبول سیکورٹی ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری وکیل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل کرادیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اغواکاروں نے سرکاری وکیل سے اس پولیس افسر کا نام بتانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کی فائرنگ سے ان کا ساتھی برکن ایلون گزشتہ برس ہنگاموں کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :