پاکستان
09 اپریل ، 2015

لاہورہائیکورٹ میں ملزم کی حبس بےجا کی درخواست خارج

لاہورہائیکورٹ میں ملزم کی حبس بےجا کی درخواست خارج

لاہور........لاہورہائیکورٹ میں ملزم کی حبس بےجا کی درخواست خارج ہونے پر اس کی والدہ نےشور مچانا شروع کر دیا اوربیٹے کی رہائی کےلئےدہائی دینے لگی ۔ایک خاتون خالدہ پروین نےلاہورہائیکورٹ کےروبرو اپنے بیٹےسجاد کو پولیس کی جانب سےحبس بےجا میں رکھےجانےکےخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ پولیس نےمؤقف اختیار کیاکہ ملزم کوحبس بےجامیں نہیں رکھا،بلکہ اسےایک قتل کیس میں گرفتار کیا گیاہے۔عدالت نےپولیس کا مؤقف سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔عدالتی فیصلہ سنتےہی ملزم کی والدہ خالدہ پروین نےاحتجاج شروع کر دیااور اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے دہائی دینےلگی۔

مزید خبریں :