10 اپریل ، 2015
اسلام آباد........پاکستان میں آج یوم دستور منایا جارہا ہے ، ملک میں بیالیس برس سے متفقہ آئین ہے ۔اپریل انیس سو تہتر کو منظور کیے گئے آئین کو پاکستان کا متفقہ آئین کہا جاتا ہے۔اکثر حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے 1973 کے آئین میں مرضی کی ترامیم کیں تاہم پیپلز پارٹی کی ہی گزشتہ حکومت نے اس آئین کو اصل شکل میں بحال کیااور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے وہ تمام اختیارات وزیر اعظم کو واپس منتقل کر دیے جو آئین کے تحت وزیر اعظم کے تھے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے یوم دستور کے موقع پراراکین کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئین ہمیں متحد کرتا ہے،42 سال قبل منتخب جمہوری حکومت نے آئین دیا۔