کھیل
11 اپریل ، 2015

بھارتی بلے باز ورات کوہلی کی ناقدین پر تنقید

 بھارتی بلے باز ورات کوہلی کی ناقدین پر تنقید

نئی دہلی.........ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی نیا ڈبونے والے ویرات کوہلی ناقدین پر بھڑک اٹھے۔ دل کی بھڑاس نکالنے پر لینے کے دینے پڑ گئے ۔سوشل میڈیا پرلوگوں نےمستقبل کےکپتان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیاورلڈ کپ سیمی فائنل نے بھارتی بیٹنگ لائن کے ہیرو ویرات کوہلی کوزیرو بنا دیا۔اہم میچ میں صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہونے والے اس کھلاڑی کی بھارتی جنتا نے خوب کلاس لی۔ شکست کا ذمےدارٹہرایاتو کوہلی نےبھی سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالی اورکہا جو لوگ انہیں شکست کا ذمےدار ٹہرا رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔تنقید سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔کوہلی کے اس غصے کا بھی لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا۔سیمی فائنل کی ہار کو نہ بھولنے والوں نے کوہلی کی کلاس لے لی کہا تکلیف ہوئی ہے تو گھر بیٹھو۔تم سے بہتر کھلاڑی ٹیم میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔کیا ہمیں ایسا کپتان چاہئے جو خود کو دوسروں سے بہتر سمجھتا ہو؟کچھ نے تو مشورہ دے ڈالا کہ مسٹر کوہلی اب تو بڑے ہو جاؤ،تنقید کو کیسے برداشت کرنا چاہئے،کوہلی کو سچن سے سیکھنا چاہئے۔

مزید خبریں :