پاکستان
12 اپریل ، 2015

بلوچستان میں اساتذہ کی آسامیوں کےلئے تحریری امتحان جاری

بلوچستان میں اساتذہ کی آسامیوں کےلئے تحریری امتحان جاری

کوئٹہ.......بلوچستان میں اساتذہ کی مختلف کیٹگریز کی آسامیوں کےلئےنیشنل ٹیسٹنگ سروس کےتحت تحریری امتحان کا آغازہوگیا۔نیشنل ٹیسٹنگ سروس بلوچستان کےکوآرڈینیٹر سلیم کرد نے جیونیوز کو بتایا کہ اساتذہ کی 4 ہزار 200 آسامیوں کےلئے صوبہ بھر سے تقریبا ایک لاکھ امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنےوالوں کے ٹیسٹ کا اہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں کیاگیا ہے جس میں نو ہزار سے زائد مردو و خواتین حصہ لے رہی ہیں۔کوئٹہ اورملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنےوالے امیدواروں کے تحریری امتحان کا سلسلہ 15اپریل تک جاری رہےگا۔

مزید خبریں :