صحت و سائنس
22 اپریل ، 2015

وٹامنز کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب ہے،طبی ماہرین

وٹامنز کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب ہے،طبی ماہرین

لندن .....طبی ماہرین کا کہنا ہے ضرورت سے زیادہ وٹامنز اور سپلیمنٹس کا استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے زیادہ وٹامنز لینے سے گریز کریں۔ ریسرچ کے مطابق روزانہ اپنی غذا میں ضرورت سے زیادہ وٹامنز اور معدنیات لینے سے پھیپھڑوں اور دل کے کینسر جیسے امراض ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف اتنی ہی مقدار میں وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے جتنی جسم کو ضرورت ہو۔