03 مئی ، 2015
کراچی..........تربوز اور خربوزہ گرمیوں کے جانے پہچانے پھل ہیں، لیکن اسی نسل کا ایک اور پھل بھی ہے، نام ہے ’شربوزہ ‘اور اس کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ کھاؤ اور گرمی کو دور بھگاؤ۔ گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے برفیلے مشروبات کا استعمال تو اپنی جگہ ہے ہی مگر بہت سے پھل بھی انسان کو گرمی بچاتےہیں- تربوز ، خربوزہ ، سردہ ، گرما اور فالسے سے تو ہر کوئی واقف ہے ،مگر ہم آپ کو متعارف کراتے ہیں ’شربوزے‘سے جو گرمی بھگانے میں اپنی مثال آپ ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سال شربوز کی فروخت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شربوزے کا تعلق تربوز اور خربوزے کے خاندان سے ہے، یہ پھل سال میں ایک سے دو ماہ کے لئے آتا ہے اور ٹھٹھہ میں کاشت کیا جاتا ہے۔ شربوزہ کھانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پھل انتہائی میٹھا اور لذیر ہے اور زیادہ مہنگا بھی نہیں،یعنی تھوڑے پیسوں میں رس بھری لذت بھی اور گرمی سے تحفظ بھی ۔