07 مئی ، 2015
چندی گڑھ ............بھارت میں بندروں کی شرارتوں سے پریشان انجینئرنگ طلبہ نے اس مصیبت سے بچنے کیلئے ایک الیکٹرونک ڈیوائس تیار کرلی ہے۔ بھارتی ریاست چندی گڑھ کی یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے اپنی مشکلات کا حل نکال لیا ہے ، بندروں کے حملوں سے پریشان طلبہ نے بندر کی شکل کی ایک الیکٹرونک ڈیوائس تیار کی ہے، جو بندروں کو بھگانے اور ڈرانے کیلئے مخصوص آواز پیدا کرے گی۔ یہ بندر طلبہ کے ہاسٹل میں گھس کر ان پر حملہ بھی کرتے تھے اور چیزیں چرا کر بھی لے جاتے تھے۔