15 مئی ، 2015
ملتان.........پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں لائیو کوریج کرنے والی وینز ہٹانے کے معاملے پر میڈیا نمائندوں اور پی ٹی آئی انتظامیہ میں جھگڑا ہو گیا۔ دوپہر سا ڑھے بارہ بجے کے قریب اسٹیج کے قریب سے ڈی ایس این جی وینز ہٹانے پر صحافیوں اور پی ٹی آئی کی انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، لیکن یہ مسئلہ جلد ہی حل کر لیا گیا اور صلح صفائی ہو گئی۔