18 مئی ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم میاں نواز شریف نےاسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کےاپ گریڈیشن منصوبے کاافتتاح کردیاہے، ڈیلٹا ٹیکسی وے کی تعمیر سےایندھن کی مدمیں ماہانہ 12کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے ائیرپورٹ کےاپ گریڈیشن منصوبے پر بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 45کروڑ روپے لاگت آئی، ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر کیا گیا ہے۔ مسافروں کے لئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،بین الاقوامی روانگی کے لئے فاسٹ ٹریک کاؤنٹر بنایاگیاہے جبکہ پارکنگ میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ ڈیلٹا ٹیکسی وے کی تعمیر سےایندھن کی مدمیں ماہانہ 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔نئے اپ گریڈیڈ ائیر پورٹ پر تعینات ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کا نیا یونیفارم بھی متعارف کرایاگیاہے۔