Geo News
Geo News

پاکستان
06 جون ، 2015

خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن کا ہڑتال کا اعلان

 خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن کا ہڑتال کا اعلان

پشاور...........خیبر پختونخوا میں جے یو آئی ف، پیپلز پارٹی اور اے این پی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 10 جون سے صوبہ گیر ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے سہ فریقی اتحاد کا اجلا س پشاور میں ہوا۔ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے بتایا کہ سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہڑتال کافیصلہ کیا ہے۔10جون سے صوبہ بھر میں مرحلہ وار شٹرڈاؤن ہڑتال کا آغاز کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا،جوسیاسی جماعتیں سہ فریقی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، ان سے رابطہ کریں گے۔ میاں افتخار نے بتایا کہ سہ فریقی اتحاد اس بات پر متحد ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،عمران خان بھی مانتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، صوبائی حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے، دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

مزید خبریں :