پاکستان
07 جون ، 2015

شہبازشریف کا اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس منصوبے کا دورہ

شہبازشریف کا اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد .....وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے راولپنڈی اسلام میٹرو بس کا نام تبدیل کرکے پاکستان میٹرو رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر اس کیلئے 14مقامات سے شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اتوارکو راولپنڈی اسلام آباد میں چلنے والی میٹروبس سروس کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مسافروں سے گفتگو کی اور منصوبے کے حوالے سے تجاویز بھی لیں ،بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کے بعد اب عملی طورپر راولپنڈی اسلام آباد کو جڑواں شہرکہا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج سے میٹرو کا نام پاکستان میٹرو ہے کیونکہ یہ منصوبہ وفاقی یکجہتی کی علامت بنے گا ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کا موازنہ دنیا کی کسی بھی میٹرو بس سے کیا جا سکتا ہے ،اس کی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر کم سے کم وقت میں اس تک رسائی کیلئے ابتدائی طور پر 14مقامات سے شٹل سروس بھی شروع کر رہے ہیں جس میں بعد میں توسیع کی جائیگی۔

مزید خبریں :