پاکستان
10 جون ، 2015

کراچی: جہانگیر روڈ کے مکین سیوریج کے پانی سے پریشان

کراچی: جہانگیر روڈ کے مکین سیوریج کے پانی سے پریشان

کراچی..........کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ کلیٹن کوارٹرز کے مکین گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج کے پانی سے شدید پریشان ہیں، یہ گندا پانی صاف پانی میں شامل ہوکر بیماریوں کا سبب بھی بن رہا ہے۔ یہ ہے جہانگیر روڈ کلیٹن کوارٹر کا علاقہ جہاں گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج کا پانی ایسے جمع ہے جیسے یہاں نکاسی آب کا کوئی انتظام ہی موجود نہیں ۔بوڑھے، بچے ، جوان ،خواتین سبھی ناصرف پریشان ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ گندا پانی ان کے لئے بیماریوں کا سبب بھی بنا ہوا ہے۔علاقہ مکینوں کا یہ شکوہ بھی ہے کہ الیکشن میں تو نام نہاد عوامی نمائندے ووٹ مانگنے آجاتے ہیں لیکن منتخب ہونے کے بعد سب عوام کو بھول جاتے ہیں، پینے کے صاف پانی میں گندا پانی بھی شامل ہورہا ہے ، شکایت بھی کر رہے ہیں ، درخواستیں بھی دے رہے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ہے۔ناصرف سیوریج کے پانی نے سڑکوں کو گندا کر رکھا ہے بلکہ یہ تو گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے جس سے رہنا بھی دشوار ہے۔ شہری صاف پانی کی فراہمی سے پریشان تو تھے ہی ، مگر سیوریج کے پانی نے بھی ان علاقہ مکینوں کو شدید پریشان کردیا ہے۔

مزید خبریں :