پاکستان
12 جون ، 2015

فیصل آباد میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا ،خاتون کی خودکشی

فیصل آباد میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا ،خاتون کی خودکشی

فیصل آباد .......فیصل آباد میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر گھر میں جھگڑا ہو گیا ۔خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایوب کالونی میں پیش آیا۔مطلقہ خاتون چار سالہ بیٹی کے ہمراہ اپنے بھائی اور بہن کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ انہیں ساٹھ ہزار روپے کا بل موصول ہوا،جسے محکمے نے کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بل کی قسطیں کردیں ۔بل کی رقم نہ ہونے پرگھر میں جھگڑا ہو گیا ،جس پر دلبرداشہ ہو کر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :