انٹرٹینمنٹ
13 جون ، 2015

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج تیسری برسی

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج تیسری برسی

کراچی.......کلاسیکل ہو یا نیم کلاسیکل ،فلمی گانا ہو یا نان فلمی جو گایا اس جیسا کوئی دوسرا نہ گا سکا،آج غزل کے شہنشاہ مہدی حسن کو یاد کرنے کا دن ہے،آج ان کی تیسری برسی ہے۔جس کے آگے سُر، سر جھکائے کھڑے رہتے تھے،گائیکی کی دیوی بھی جس کے آگے ہاتھ باندھے کھڑی رہتی تھی جس کی مشکل سے مشکل راگوں پر بھی گرفت مضبوط تھی ،وہ آوازجو دلوں کو چھو لیتی تھی،وہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آواز تھی۔ایسی آواز،اب ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی ۔مہدی حسن کے ارد گرد موسیقاروں کا جمگھٹا رہتا تھا۔لولی وڈ کے ہر بڑے ہیرو نے ان کے گائے ہوئے گیتوں پر پرفارم کرکے خوب داد پائی۔پاک و ہند کے عظیم گائیکوں نے جیسے خراج تحسین پیش کیا،آج وہ شخصیت ہم میں نہیں لیکن مہدی حسن کی لازوال آواز ہمیشہ زندہ رہے گی۔

مزید خبریں :