پاکستان
29 جون ، 2015

قائم علی شاہ اسپتال پہنچے توخود بھی گرمی سے چکر کھاگئے

قائم علی شاہ اسپتال پہنچے توخود بھی گرمی سے چکر کھاگئے

کراچی.....کراچی میں شدید گرمی سے عام شہری تو چکرا ہی رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی زبان بھی لڑکھڑاگئی۔ مریضوں کی عیادت کے دوران سائیں کی زبان نے کیا کیا گُل کھلائے۔ یہ ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جو آج کل ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت کے لئے مختلف اسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں۔ آج انہوں نے کراچی میں حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے مرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق مریض طبقے سے تھا۔ اسپتال انتظا میہ سے اس قدر خوش دکھائی دیئے کہ فرمایا، اسپتال میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ موصوف کے وزیر صحت پہلے ہی بول چکے ہیں کہ اسپتال میں 38افراد مردہ حالت میں لائے گئے۔ یہی نہیں سائیں سرکار نے گرمی کو شاید اپنے اوپر ایسا طاری کر لیا ہے کہ شہر کی آبادی ہی 20کروڑ تک پہنچا دی۔ معمر ترین وزیر اعلیٰ لوڈ شیڈنگ پر برسنے کے لئے تیار ہوئے تو کے الیکٹر ک کو کے ایم سی، کے ای ایس سی سمیت جانے کیا کچھ کہتے چلے گئے۔ ان تمام چیزوں نے ثابت کردیا ہے،کہ سندھ کی گرمی نے سندھ کے سائیں کو بھی نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں :