صحت و سائنس
02 جولائی ، 2015

کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ......بلوچستان میں پولیو کانیا کیس سامنے آگیا،نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے سے رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد سے رپورٹ ہوا،جہاںچارسالہ شریف اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ میں رواں سال رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد دو ہوگئی جبکہ بلوچستان میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اس سے قبل کوئٹہ، لورالائی اور قلعہ عبداللہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :