17 جولائی ، 2015
سرینگر.......کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرایا گیا، کشمیری مظاہرین اور بھارتی پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورے کے دوران کشمیری عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کا پرچم سرینگر میں لہرا دیا ہے۔ نمازِجمعہ کے بعد کشمیری نوجوان فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکلے، تاہم کچھ ہی دیر بعد احتجاج کا رخ بھارتی مظالم کی جانب ہوگیا اور مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرا کر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، دوسری طرف بھارتی وزیر اعظم بھی جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ گئے ہیں۔