23 جولائی ، 2015
میڈرڈ..........ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں کینسر میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔اسپین میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو مسلسل نائٹ شفٹ میں کام کرتے ہیں ان میں ہارمونل تبدیلیوں کے باعث کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں جنسی ہارمونز کا لیول بڑھ جاتا ہےجو مختلف امراض اور خاص طور پر کینسر کا سبب بنتا ہے ۔تحقیقات کے نتائج نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے 75افراد اور دن کے اوقات میں کام کرنے والے 42افراد کے تجزیے کے بعد اخذ کیےگئےہیں۔