پاکستان
26 جولائی ، 2015

شہباز شریف کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور.......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور سیلاب سےمتاثرہ اضلاع کےحکام کوہدایت کی ہےکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزیدتیز کی جائیںاور امدادی کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیاء اورمنرل واٹر وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے۔ لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ وہ خود امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اورریلیف آپریشن کی نگرانی کررہےہیں، وہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے،انہوں نےموسم کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دنوں کےلیے حفاظتی انتظامات بھی مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :