Geo News
Geo News

دنیا
30 جولائی ، 2015

ملامحمد عمرانتقال کرگئے،بیٹے او رافغان طالبان کی تصدیق

ملامحمد عمرانتقال کرگئے،بیٹے او رافغان طالبان کی تصدیق

کابل.......طالبان امیر ملا محمد عمر کے بیٹےمحمد یعقوب او رافغان طالبان نے تصدیق کی ہے کہ ملامحمد عمرانتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاعمرکی ہلاکت کہاں ہوئی اس کے متعلق طالبان نے اپنے بیان میں کچھ نہیں بتایا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے افغان طالبان کے حوالے سے بتایا کہ ملاعمر بیماری کے باعث انتقال کر گئے، ان کی گزشتہ 2ہفتوں سے طبیعت خراب تھی۔ افغان طالبان کا مزید کہنا ہے کہ ملاعمرایک دن کے لیے بھی پاکستان نہیں گئے۔

مزید خبریں :