31 جولائی ، 2015
کراچی......ایف آئی اے کے کے ایم سی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پرچھاپے کے معاملے پر کے ایم سی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔کے ایم سی نے چھاپا مارنے پر ایف آئی اے کو نوٹس بھجوادیا ہے۔کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے افسران کے ایم سی کے لینڈڈپارٹمنٹ سے تمام اوریجنل ریکارڈ لے گئے۔ ترجمان کے ایم سی نے ایف آئی اے کو نوٹس بھجوایا ہے کہ کے ایم سی کا ریکارڈ 3دن کے اندرواپس کیا جائے،ریکارڈ 3دن کے اندرواپس نہ کیاگیاتوایف آئی اے کے خلاف مقدمےکاحق محفوط رکھتے ہیں۔