02 اگست ، 2015
دادو...... دادو کےگائوں حاصل چانڈیو میں 2گرپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں6افرادہلاک ہو گئے ،دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی ہے جو برسوں سے جا ری ہے۔دادوپولیس کے مطابق دادوکے نواحی گائوں حاصل چانڈیو میں زمین اور رشتےداری کے تنازعے پر چانڈیو برادری کے 2گرپوں میں آج صبح سے ہی کشیدگی تھی ،دونوں گرپوں نے ایک دوسرے پر ا ندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دونوں گرپوں کے 6افراد ہلاک ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس جائےحادثہ پر پہنچ گئی ہے،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔