03 اگست ، 2015
اسلام آباد.......نادرا نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کو شناختی کار ڈ کی مدت میں توسیع یا تبدیلی کی درخواست آن لائن جمع کرانے کی سہولت دے دی ہے۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے نادرا ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع یا اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی درخواست آن لائن جمع کرانے سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اب دنیا بھر میں پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نادرا کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلو ڈاٹ آئی ڈی ڈاٹ نادرا ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (www.id.nadra.com.pk ) پر جاکر متعلقہ فارم پر کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو آن لائن درخواست جمع کرانے کے اس نئے نظام کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ جن افراد کو پہلی بار شناختی کار ڈ بنوانا ہے، انہیں نادرا کے دفتر میں بائیومیٹرک تصدیق اور تصویر بنوانے کے لیے آنا ہوگا۔