دنیا
07 اگست ، 2015

کابل: فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ میں 15افراد ہلاک

کابل: فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکہ میں 15افراد ہلاک

کابل.........افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اڈے کے قریب کار بم دھماکے میں 15افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں کابل کے وسطی علاقے شاہ شاہد میں واقع افغان سیکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ زور دار دھماکے کے باعث اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔ دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 120سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کابل پولیس چیف کے مطابق دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :