انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2015

انور مقصودکی نغمہ نگاری سے سجی فلم ’’مور‘‘یوم آزادی پرریلیزہو گی

انور مقصودکی نغمہ نگاری سے سجی فلم ’’مور‘‘یوم آزادی پرریلیزہو گی

کراچی.......انور مقصودکی نغمہ نگاری اور اسٹرنگز کی کمپوزیشن سے سجی فلم مور چودہ اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔جاندار کہانی،دلکش لوکیشن،اسٹرنگز کی موسیقی،انورمقصود کے دلوں میں اُتر جانے والے نغمے،باصلاحیت اداکاروں سے سجی فلم "مور " یوم آزادی کا خاص تحفہ ہے۔فلم مور سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، فلم کے ڈائریکٹر جامی کو امید ہے ان کی کاوش لوگوں کو ضرور پسند آئے گی-فلم "مور" کے گانے معروف بینڈ اسٹرنگز نے کمپوزکیے ہیں ۔بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کا کہنا ہےکہ انھوں نے اپنی مخصوص پہچان اور ڈگر سے ہٹ کر کام کیاہے۔معروف ادیب اور نغمہ نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ فلم کسی بھی طرح سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں ۔آزاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کی مشترکہ پیش کش فلم مورجیو فلمز کے تعاون سے چودہ اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :