پاکستان
11 اگست ، 2015

عذیربلوچ سے پیپلزپارٹی کے تعلقات کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

عذیربلوچ سے پیپلزپارٹی کے تعلقات کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

کراچی.......لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ سے پیپلز پارٹی کے تعلقات کی ویڈیومنظر عام پرآگئی۔ قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا حلف لیتے ہی عذیربلوچ کےاستقبالیہ میں گئے۔پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ثانیہ نازاور ایم پی اے جاوید ناگوری نے عذیربلوچ کی وفاداری کا حلف لیا۔ سعید غنی کہتے ہیں عذیربلوچ کاپیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،ذوالفقارمرزا نےعذیربلوچ اوردیگرکوسرپرچڑھادیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خوف کی علامت عذیرجان بلوچ کے پیپلزپارٹی سے تعلقات کی ویڈیوپر خصوصی رپورٹ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میںپیش کی گئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ سے پیپلز پارٹی کتنا قریب تھی؟؟اس کے تعلقات کتنے گہرے تھے؟ویڈیو میں 2013ء کے انتخابات سے قبل اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں انتخابات سے قبل لیاری سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں نےعذیربلوچ سے وفاداری کا حلف اٹھایا تھا۔پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ثانیہ ناز اور ایم پی اےجاوید ناگوری نے عذیربلوچ کی وفاداری کا حلف اٹھایا، جس میں رکن اسمبلی ثانیہ نازکا کہنا تھا کہ عذیرجان بلوچ کا ساتھ دوں گی۔جاوید ناگوری نے حلف میں کہا کہ اگرحلف کی خلاف ورزی کروں تومجھ پرعذاب نازل ہو۔ انتخابات کے بعد عذیر بلوچ کے استقبالیے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ کا حلف لیتے ہی عذیربلوچ کےاستقبالیے میں گئےتھے، ان کے علاوہ عذیربلوچ کےاستقبالیے میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپر، شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی نے بھی استقبالیے میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف بلوچ کااستقبالیے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور عذیربلوچ مل کر پارٹی کارکنوں کو حقوق دلائیں گے۔ عذیربلوچ نے تقریب میں فریال تالپرکوقرآن پاک کا تحفہ دیا۔تقریب سےقبل سندھ حکومت نے عذیربلوچ کے سرکی قیمت ہٹائی۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ عذیر بلوچ کے عشائیے کی فوٹیج میرے علم میں پہلی بار آئی ہے ،اراکین نے عذیربلوچ کی وفاداری کا حلف لیاجس کا پارٹی کو علم نہیں تھا،لیاری میں تمام جماعتوں نےاپنی جگہ بنانے کی کوشش کی تھی،عذیربلوچ کاپیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،ثانیہ ناز کو زیادہ نہیں جانتا، انہوں نے حلف لے کرغلط کیا۔ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ تاثربن گیا تھا کہ پیپلزپارٹی لیاری میں داخل نہیں ہوسکے گی،ایم کیو ایم کے دباؤ پر پیپلز امن کمیٹی پر پابندی لگائی گئی ۔

مزید خبریں :