20 اگست ، 2015
اسلام آباد....... قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف و انسانی حقوق نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی ہے،اس میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید جبکہ بچوں کو ورغلا کر وڈیو بنانےوالے مجرم کو سات سال کی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسلام آبادمیں بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس کےتحت بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کی ضمانت نہیں ہوگی ، بچوں کو جرم کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کم سے کم عمر 10سال کرنے کی منظوری بھی دی گئی، بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد بغیر وارنٹ کے گرفتار ہوسکیں گے ۔