دنیا
22 اگست ، 2015

سمرتی ایرانی کے سرکاری خط میں املا کی دو غلطیاں

سمرتی ایرانی کے سرکاری خط میں املا کی دو غلطیاں

نئی دلی.......بھارتی اداکار اوروزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی تعلیمی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں،ایک سرکاری خط میں املا کی دوغلطیاں مہنگی پڑ گئیں۔ بہو بن کر تو کوئی غلطی نہیں کرتی تھیں لیکن سمرتی ایرانی جب سے بھارت کی وزیر تعلیم بنی ہیں غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہیں، بالکل ایسے جیسے وزیر تعلیم نہ ہوں بلکہ خود زیر تعلیم ہوں۔ ہوا کچھ یوں کہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے ملک بھرکے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئےایک تعریفی خط ارسال کیا گیا، خط وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی جانب سے لکھا تھا جس میں املا کی دو غلطیاں تھیں۔ خط میں minister کو minster اور ہندی کے لفظ sansadhan یعنی وسائل کو بھی غلط تحریر کیا گیا تھا۔ سمرتی ایرانی کے اس خط کو ایک خاتون استاد نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا ، بس ایسا کرنا تھا کہ بھارت بھر میں بھونچال آ گیا،سمرتی ایرانی کی قابلیت پر انگلیاں اٹھنے لگیں اور پھر وزیر تعلیم کو اس غلطی پر معافی مانگنی پڑی۔

مزید خبریں :