27 اگست ، 2015
لندن.......ماہرین کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر وٹامن ڈی کی کمی کا شکار لوگوں میں اعصابی بیماری ’’ملٹی پل سکلیروسس‘‘ میں مبتلا ہونے کاامکان زیادہ ہوتا ہے۔ ملٹی پل سکلیروسس،ایک اعصابی بیماری ہے ،جس کا سبب جینیاتی طور پر جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری میں انسانی دماغ،اعصاب اور ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کی رائے میں جسم کو درکار وٹامن ڈی سورج کی روشنی اور مختلف غذاؤں سے حاصل کیا جاسکتا ہے،اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنی غذا میں دودھ،مچھلی اور ہری سبزیوں کا استعمال بڑھایا جائے۔ ملٹی پل سکلیروسس ان علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے جہاں دھوپ کم نکلتی ہے ،اسی لیے برطانیہ میں ’کم دھوپ والے‘ علاقوں میں عوام کو اضافی وٹامن ڈی لینے کا مشورہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔