Geo News
Geo News

پاکستان
28 اگست ، 2015

کراچی میں گلبہار کے کھجی گراؤنڈ سے دبایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی میں گلبہار کے کھجی گراؤنڈ سے دبایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی........کراچی میں رینجرز اور پولیس نے گلبہار کے کھجی گراؤنڈ میں دبایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا،عباسی شہید اسپتال کے زیر حراست اسسٹنٹ ڈائریکٹر فریدالدین عباسی کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی ۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران قبرستان سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔کارروائی عباسی شہید اسپتال کے گرفتار ہونےوالےاسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ قبرستان میں کھدائی کے دوران دو کلاشنکوف، گولیاں اور اعوان بم برآمد کیے گئے ہیں۔ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ملزم فرید الدین 90 روز کے ریمانڈ پررینجرز کی تحویل میں ہے۔

مزید خبریں :