29 اگست ، 2015
مستونگ........مستونگ کے علاقے دشت میں باراتیوں کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جان بحق اور 2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ واقعہ بارتیوں کی شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ سے ایک بارات مستونگ کے علاقے دشت میں گئی تھی، جب یہ بارات وہاں سے واپس آرہی تھی، تو کچھ نامعلوم افراد نے باراتیوں کی بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 1خاتون سمیت 2افراد جان بحق، جبکہ 2بچے سراج احمد، عبد الواحد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر قلات اکبر حریفال کا کہنا ہے کہ واقعہ بارتیوں کی شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے۔