29 اگست ، 2015
لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہونے سے جرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی بھی جاسکے گی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لندن پہنچتے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکریٹریٹ لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیف سٹی منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا، جرائم پر کنٹرول کیا جائے گا اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وزیراعلی ٰ کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی سیف سٹی منصوبہ متعارف کرایا جائے گا۔