پاکستان
01 ستمبر ، 2015

کراچی: اسکول طالبعلم نےساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی: اسکول طالبعلم نےساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی .......کراچی میں اسکول طالبعلم نےساتھی طالبہ کوگولی مار کر خودکشی کرلی ۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گرو مندر کےقریب لڑکےکی فائرنگ سےلڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ لڑکےنےخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والی لڑکی اور لڑکا نجی اسکول میں میٹرک کلاس کے طالبعلم تھے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب طلبہ اسمبلی میں مصروف تھے۔ پولیس کو واقعہ کے مقام سے نائن ایم ایم پستول کےدوخول ملے ہیں، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاہے، بچوں کے والدین اور اسکول انتظامیہ سے بھی واقعہ کی تفتیش کی جائیگی۔

مزید خبریں :