صحت و سائنس
01 ستمبر ، 2015

کوئٹہ کے دو سیوریج نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا

کوئٹہ کے دو سیوریج نالوں کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا

کوئٹہ......کوئٹہ میں پولیو کے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر کے نواحی علاقوں میں دو سیوریج نالوں کےنمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ انسداد پولیو سینٹرکوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کےنواحی علاقوں جتک تختانی بائی پاس اورسرپل خروٹ آباد کےسیوریج نالوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جس کے بعد خطرہ ہے کہ اس نالے کے آس پاس رہنے والے بچے اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز پہلے ہی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :