03 ستمبر ، 2015
کپواڑہ.........بھارتی فوجیوں کی ضلع کپواڑہ میں فائرنگ سے4کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوںکو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ویلگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان مجاہد تھے جنہیں ایک مقابلے میں قتل کیاگیا۔اس سے قبل اسی علاقے میںایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ادھر فوجیوںنے ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد کے علاقے لاڈورو میںتلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران چار مکان تباہ اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔