07 ستمبر ، 2015
ڈھاکا......پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئینٹی سیریز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل مین پہنچ گیا، فیاض احمد کی ہیٹ ٹریک نےکامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ڈھاکہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 174رنز بنائے، کپتان حسنین عالم 39اورریحان مرزا 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارتی ڈس ایبلڈ ٹیم جواب میں 131کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سےلیفٹ ارم فاسٹ بولر فیاض احمد نے ہیٹ ٹریک بنائی ، انہوں نے آخری اوور میں لگاتار تین وکٹیںحاصل کر کے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ فیاض احمد نے چار اور راوجاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔